Serious human rights violations - Australian government decides to impose new and tough sanctions on Afghanistan
Posted By: Akram on 18-11-2025 | 10:54:29Category: Political Videos, Newsآسٹریلوی حکومت نے افغانستان میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد نئی اور سخت پابندیوں کی تجاویز تیار کر لی ہیں۔ یہ تجاویز افغان حکومت پر عالمی سطح پر دباؤ بڑھانے اور اُنہیں انسانی حقوق کے احترام پر مجبور کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے موجودہ قوانین میں ترامیم پر غور جاری ہے، جن کے ذریعے افغانستان کے لیے مخصوص معیار بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ ان ترامیم کے بعد آسٹریلوی حکومت کو افغانستان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اختیار بھی حاصل ہو جائے گا۔ ہیومن رائٹس واچ نے آسٹریلوی حکومت کے اس اقدام کی بھرپور حمایت کی ہے۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق افغان حکام پر سنگین جرائم کے الزامات ہیں، جن میں خواتین کے بنیادی حقوق کی پامالی، اظہارِ رائے پر پابندیاں، صحافیوں اور سماجی کارکنوں پر تشدد شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے ماہرین پہلے ہی طالبان کے مظالم کو ”صنفی تفریق“ قرار دے چکے ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











