Top Rated Posts ....
Search

Prime Minister Shehbaz Sharif hosts lunch in honor of Pakistan, Sri Lanka and Zimbabwe teams

Posted By: Amjad on 20-11-2025 | 11:07:14Category: Political Videos, News


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ٹرائی نیشن سیریز میں شریک پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مہمان ٹیموں کے جذبے، مہارت اور کھیل کے میدان میں دکھائی جانے والی لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ تینوں ٹیموں نے پاکستان میں ہونے والی سیریز میں بہترین کارکردگی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی شاندار نمائندگی کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ سیریز کے دوران وہ ایسی مثال قائم کریں گے جو نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہو۔ انہوں نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی سربراہی میں کئے گئے شاندار انتظامات کو بھی سراہا اور کہا کہ سیریز کے تمام میچز اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ کامیابی سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا مسلسل انعقاد ملک کے مثبت تشخص اور امن و استحکام کا واضح ثبوت ہے۔ ٹرائی نیشن سیریز سے کرکٹ شائقین کو اعلیٰ معیار کا کرکٹ دیکھنے کو ملے گا، جبکہ تینوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزراء، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سری لنکن ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینیویراتھنے اور زمبابوے کے ہائی کمشنر ٹائیٹس ابو بسوتو سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.