Top Rated Posts ....
Search

Earthquake tremors felt in various parts of Bangladesh and India

Posted By: dada on 21-11-2025 | 11:00:35Category: Political Videos, News


بنگلادیش میں آج 5.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے جسکے جھٹکے بنگلادیش کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز نارسنگدی میں تھا جو ڈھاکا سے تقریباً 40 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ بھارت کے مشرقی علاقوں، خاص طور پر کلکتہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصانات کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ البتہ کچھ عارضی بنی ہوئی تعمیرات کو ہلکا نقصان پہنچا ہے۔ جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں کے گھروں سے باہر آجانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.