Case registered against senior pilot for attempting to rape Indian female pilot
Posted By: Amjad on 22-11-2025 | 10:36:45Category: Political Videos, Newsبھارتی حیدرآباد کی 26 سالہ خاتون پائلٹ کے ساتھ بنگلورو کی ہوٹل میں زیادتی کی کوشش پر سینئر پائلٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں ایک ایوی ایشن کمپنی میں 26 سالہ خاتون پائلٹ پر اسی کمپنی کے سینئر پائلٹ نے بنگلورو میں مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی۔ رپورٹس کے مطابق خاتون پائلٹ کی شکایت پر بیگم پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی نوعیت بنگلورو کے دائرہ اختیار میں ہونے پر کیس بنگلورو کے ہلسور پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزم 60 سالہ روہت شرن دونوں ایک ہی کمپنی میں کمرشل پائلٹس کے طور پر امور انجام دے رہے ہیں۔ حال ہی میں کمپنی کے کام کے سلسلے میں دونوں بنگلورو گئے تھے۔ جہاں ہوٹل کے کمرے میں روہت شرن نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر روہت شرن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور واقعہ ہلسور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آنے پر کیس کو بنگلورو پولیس کے سپرد کردیا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











