Top Rated Posts ....
Search

Peshawar - Terrorists attack FC headquarters, 3 soldiers martyred, 3 terrorists killed

Posted By: Akram on 24-11-2025 | 12:00:56Category: Political Videos, News


صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں صدر روڈ پر ڈینز ٹریڈ سینٹر کے بالمقابل فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جب کہ 3 ایف سی اہلکار شہید اور 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کی آواز دو ردور تک سنی گئی ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ صدر کوہاٹ روڈ پر فیڈرل کانسٹبلری کے ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر خودکُش دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، ایک بمبار نے اپنے آپ کو ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر دھماکے سے اُڑا دیا، ایف سی اہلکاروں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، اس دوران 3 ایف سی اہلکار شہید بھی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، علاقے کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔ پشاور صدر کے قریب ڈینز ٹریڈ سینٹر کے بالمقابل ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے کی تصدیق انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی کی ہے، دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اور ایمبولینس سروسز کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) میاں سعید نے بتایا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا،ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا جب کہ 2 خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے اندر داخل ہوئے۔ میاں سعید نے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی، تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے خودکش حملے کو ناکام بنایا۔ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی جاوید اقبال کے مطابق تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے، جوانوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، خودکش حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، حملے میں زخمی ہونے والوں میں 2 ایف سی اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے بتایا کہ 2 بمبار ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونا چاہتے تھے، جنہیں اہلکاروں نے گیٹ پر ہی ہلاک کر دیا، اس دوران ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے، جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد ٹرانس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے باعث بی آر ٹی سروس عارضی معطل کر دی ہے، بی آر ٹی کی مرکزی راہداری پر بسوں کی سروس معطل کی گئی جبکہ فیڈر روٹس پر بس سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.