Rs 6 million theft in Karachi, suspects throw cash and gold back outside house and escape
Posted By: Akram on 25-11-2025 | 10:42:39Category: Political Videos, Newsڈسٹرکٹ ملیر گلشن حدید کے یوسی چیئرمین رضا جتوئی کے گھر پر دو روز قبل چوری کی واردات کے دوران لوٹ کر لے جانے والی نقدی اور طلائی زیورات ملزمان گھر کے صحن پر پھینک کر فرا ر ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق رضا جتوئی نے خود تھانے آکر بتایا کہ میرے گھر پر دو روز قبل چوری کی واردات ہوئی جس میں ملزمان 40 لاکھ روپے کیش اور 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ رضا جتوئی کے مطابق گزشتہ روز میری اہلیہ صحن میں بلیوں کو کھانا ڈا ل رہی تھی تو انھوں نے دیکھا کہ ایک تھیلے میں مذکورہ رقم اور طلائی زیورات پڑے ہوئے تھے۔ خالق پیرزادہ نے تعجب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں مشکل ہے کہ چور چوری کیا ہوا سامان واپس کردے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












