Top Rated Posts ....
Search

Ronaldo's incredible goal sparks a storm of fans' reactions on social media

Posted By: Amjad on 25-11-2025 | 10:43:58Category: Political Videos, News


عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا میدان میں چابک دستی اور روشنی کی رفتار کی مانند پلک جھپکتے گیند کو قابو کرکے منفرد انداز میں گول تک پہنچانے میں کوئی ثانی نہیں۔ اپنی اسی ہی مہارت، عبور اور سبک رفتاری کے باعث پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے مقبول ترین فٹبالر بن چکے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو جب سے سعودی عرب کی ایک لیگ سے جڑے ہیں تب سے ان کی مقبولیت عرب دنیا میں دن دگنی اور رات چگنی ہوگئی ہے۔ ایسے ہی ایک میچ میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایسا شاندار اوورہیڈ بائی سائیکل کک گول کیا جسے دیکھنے والے مبہوت ہوکر رہ گئے۔ 40 کرسٹیانو رونالدو نے یہ دلکش گول 96ویں منٹ میں کیا جس وقت کہ عمومی طور پر کھلاڑی تھک چکے ہوتے ہیں۔ اس سے ان کی فٹنس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ شاندار گول ان کے کیریئر کا 954 واں گول تھا۔ اس گول کو موجودہ سیزن کے بہترین گولز میں شامل کیا جا رہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.