Top Rated Posts ....
Search

Terrible earthquake tremors felt in Sibi and surrounding areas of Balochistan

Posted By: Amjad on 26-11-2025 | 10:46:53Category: Political Videos, News


سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کو ئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ مرکز سبی سے 60 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ سبی، ہرنائی اور دکی اضلاع کے درمیان پہاڑی پٹی میں آیا، کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.