Pakistan Navy successfully tests anti-ship ballistic missile
Posted By: Khan on 27-11-2025 | 11:41:55Category: Political Videos, Newsپاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جدید ترین سہولیات کا حامل یہ میزائل ویپن سسٹم کامیابی سے انتہائی درستگی کے ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ویپن سسٹم جدید ترین رہنمائی اور پیچیدگی اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس سنگ میل کی کامیابی میں حصہ لینے والے انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












