Top Rated Posts ....
Search

Barrister Amjad Malik hosts dinner and one-on-one meetings in honor of overseas Pakistanis from 20 countries

Posted By: sarad on 27-11-2025 | 11:44:03Category: Political Videos, News


لاہور (24 نومبر 2025) اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک کا بیس ممالک سے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں اعشایہ اور فرداً فرداً ملاقاتیں۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ مصروف دن گزارا۔

جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ مدینہ منورہ کی تجاویز کو تائید و حمایت کرتے ھوئے 20 ممالک سے مسلم لیگ ن کہ عہدیدران نے بھی اس پر فوری عملد درامد کہ لئے ضرور دیا

•مسلم لیگ ن کے منشور میں اوورسیز 16 رکنی نکات پر فوری عمل کیا جائے

• ضلعی چیئرمین اوورسیز کمیشن میں اورسیز عہدیداروں کو نمایندگی دی جائے

• 10 مخصوص نشستیں برائے اوورسیز پاکستانی آئینی ترمیم میں منظور کروائی جائیں۔

• بیرونِ ممالک مسلم لیگ کے عہدیداروں کو سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں اعزازی عہدے دیے جائیں۔

• اوورسیز پاکستانیوں کو او پی ایف کی ایڈوائزری کمیٹی کا ممبر بنایا جائے۔

• پاکستان اوورسیز بینک کا قیام عمل میں لایا جائے۔

• میانوالی کے شہر نمل کو تحصیل کا درجہ دیا جائے۔

• جس پر انہوں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو سفارشات پیش کی جائیں گی تاکہ عمل درامد یقینی ھو


ملاقات کرنے والوں میں بڑی تعداد میں مسلم لیگی اکابرین ، پروفیشنل اور بزنس مین شامل تھے۔ کینیڈا سے انجینئر طارق جاوید چیمہ ، آسٹریلیا سے چیئرمین بادیر تاثیر، برطانیہ کے شہر لندن سے عطا اعوان ، ویلز کے شہر کارڈف سے محمد طارق ، آذربائیجان سے فرزانہ کوثر، اٹلی سے اقلیتی امور کے صدر شہزاد بھٹی، سعودیہ کے شہر ریاض سے رانا خالد، مدینہ سے جاوید بٹ ، ریاض سے میڈیا کوآڑڈینیٹراحسن مسعود ، پیرس سے طلعت محمود چوہان ، اور طاہر بھنڈر نے خصوصی ملاقات کی۔


اس موقعہ پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور کمیشن اُن کے مسائل کے حل اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور مسلم لیگ (ن) کے انٹرنیشنل چیپٹرز کی مجموعی کارکردگی اورسرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس بات کو سراہا گیا کہ موجودہ حکومت کے دوران وفاقی اور صوبائی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کو سالانہ کنونشن، بین الاقوامی روڈ شوز، ون ونڈو فسیلیٹیشن ڈیسک، ماہانہ اوپن کچہریاں ، آن لائن شکایات پورٹل، آن لائن لینڈ ریکارڈ سروس، خدمت مراکز، نادرا سینٹر، زمین کے قبضے کی فوری بحالی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں اور اب پنجاب کے 36 اضلاع اور صوبائی دارالحکومت میں خصوصی تیز رفتار اپیل کے نظام کے ذریعے بھرپور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.