There will be no compromise on the integrity of the country, our greatest strength is national unity. Field Marshal Syed Asim Munir
Posted By: Khan on 28-11-2025 | 11:01:20Category: Political Videos, Newsفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ علاقائی صورتِ حال تیزی سے بدل رہی ہے، ملکی سالمیت پر کو ئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،بڑھتی ہوئی جیوپولیٹیکل مسابقت،سرحد پار دہشت گردی اور ہائبرڈ حربوں کے اثرات نمایاں ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 27 کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ شرکاء کو پاکستان کے علاقائی و داخلی سیکیورٹی ماحول اور موجودہ قومی سلامتی کے تناظر پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کےمطابق ورکشاپ کے شرکاء میں پارلیمنٹیرینز، سول و فوجی افسران شامل تھے، شرکاء میں تعلیمی ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری قومی اقدامات اور اسمگلنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی،معلوماتی جنگ سمیت پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کے لیے پُرعزم ہیں۔ ہر شہری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پائیدار امن و ترقی کے لئے ادارہ جاتی تعاون ضروری ہے۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ مسلح افواج، خفیہ اور معلومات فراہم کرنے والے ادارے ان تمام چیلنجز کا پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے جواب دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ادارے پرعزم ہیں، معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کی کارکردگی سے ملک کا وقار بلند ہوا، پاکستان ایک اہم ملک ہے، اپنا مقام ضرور پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس،قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی قومی سلامتی کے لیے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پاکستان ایک اہم ملک ہے اور اپنی حیثیت کےمطابق دنیا میں مقام حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جذبے اور عزم نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے، ہماری سب سے بڑی طاقت قومی یکجہتی ہے۔ ہم ان شاء اللّٰہ اپنے دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی، امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ کوششیں بڑی اہمیت رکھتی ہیں۔

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











