India - International athlete brutally murdered while trying to save woman from harassment
Posted By: Akram on 01-12-2025 | 13:18:51Category: Political Videos, Newsبھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں خاتون کو ہراسانی سے بچانے پر بین الاقوامی ایتھلیٹ روہت کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑا سیلفی لینے کے تنازع پر ہوا جبکہ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بین الاقوامی پیرا ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ روہت پر شادی کی تقریب میں تقریبا 10 مہمانوں نے ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا، انہیں ابتدائی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن اسپتال میں دو روز تک زیر علاج رہنے کے بعد روہت دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق تقریب کے دوران راہول نامی نشے کی حالت میں خواتین پر قابلِ اعتراض الفاظ کہنے لگا، روہت نے اس کی مخالفت کی جس پر ابتدائی جھگڑا ہوا لیکن مہمانوں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔ شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران راہول اور اس کے ساتھیوں نے روہت کی گاڑی روک کر ڈنڈوں اور لوہے کی راڈوں سے اس پر حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو ا۔

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











