Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Posted By: Amjad on 02-12-2025 | 13:00:40Category: Political Videos, Newsبرطانیہ میں آئندہ ہفتے شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں برفباری کا امکان ہے۔ اس موقع پر درجہ حرارت منفی دو ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، دوسری جانب امریکا کی کئی وسطی اور شمالی ریاستیں اس وقت شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ ان ریاستوں میں دو فٹ سے زائد برف نے گھروں، عمارتوں اور سڑکوں کو ڈھانپ لیا ہے، مختلف ریاستوں میں برفباری اور سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں، شکاگو میں نومبر کے مہینے میں برفباری کا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











