Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Posted By: azaz on 03-12-2025 | 12:02:13Category: Political Videos, Newsوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”وزیراعلیٰ اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے امام مساجد کو یکم جنوری سے ادائیگی کا حکم دے دیا، پہلی مرتبہ پے آرڈر دیے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے ”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔ مریم نواز نے ہدایت دی کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھے جائے، اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 62994 آئمہ کرام کے رجسٹریشن فارم وصول ہوئے ہیں جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا، اجلاس میں صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











