252 bombs defused in Gaza, police report
Posted By: Akram on 23 hours agoCategory: Political Videos, Newsغزہ میں جای اسرائیل کی سفاکانہ جنگ کے تباہ کن اثرات اب بھی ہر گلی محلے میں دکھائی دے رہے ہیں۔ پولیس کی فرانزک ایویڈنس مینجمنٹ اور فاسٹ ریسپانس یونٹس نے بتایا ہے کہ انہوں نے گذشتہ ماہ نومبر کے دوران غزہ کی مختلف گورنریوں میں جنگی بمباری سے بچے 252 غیر پھٹے بم ناکارہ بنائے۔ ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ سارا کام اس تسلسل کا حصہ ہے جس کا مقصد قابض اسرائیل کی پیچھے چھوڑی گئی مہلک جنگی باقیات کے خطرات کو کم کرنا ہے۔ خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد پسپا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ان ناکارہ بموں میں مختلف سائز کے وہ بم بھی شامل تھے جو اسرائیلی طیاروں نے گرائے تھے نیز توپ خانے اور ٹینکوں کے گولے، گائیڈڈ میزائل، بارودی سرنگیں اور دیگر بے شمار خطرناک دھماکہ خیز اجسام بھی ملے جنہیں مزاحمت کے خلاف بچھایا گیا تھا۔ فاسٹ ریسپانس یونٹ نے واضح کیا کہ اس کی ٹیمیں نہایت مشکل حالات اور محدود ترین وسائل کے باوجود مسلسل کام کر رہی ہیں تاکہ شہریوں کی جانیں ان مہلک باقیات سے محفوظ رہیں۔ یونٹ نے عالمی اداروں بالخصوص متعلقہ تکنیکی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ایسے آلات اور مشینری فراہم کریں جو ان ناکارہ بموں کو صاف کرنے اور محفوظ طریقے سے ہٹانے میں مدد دے سکیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دسیوں ہزار بم جو قابض اسرائیل نے غزہ پر برسائے تھے ان کی صفائی ایک بڑے مقامی اور بین الاقوامی تعاون کا تقاضا کرتی ہے کیونکہ پورا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے اور بھاری مشینری کے بغیر ملبہ ہٹانا بھی ممکن نہیں۔ یونٹ نے خبردار کیا کہ موجودہ محدود وسائل کے ساتھ اگر یہ کام جاری رہا تو ان ہلاکت خیز باقیات کو مکمل صاف کرنے میں کئی برس لگ جائیں گے۔ آخر میں فاسٹ ریسپانس یونٹ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ غیر پھٹے مواد کے قریب نہ جائیں اور فوری طور پر پولیس کے نمبر 100 یا وزارت داخلہ کے مرکزی آپریشن روم کے نمبر 109 پر اطلاع دیں تاکہ انہیں محفوظ رکھا جا سکے۔

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











