Top Rated Posts ....
Search

Rain forecast in the country, PDMA issues alert

Posted By: sasd on 57 minutes agoCategory: Political Videos, News


ملک میں بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔ الرٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، 4 سے 5 دسمبر: مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت بالائی اضلاع میں بارش و برفباری متوقع ہے۔ پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، کرم، بنوں، ڈی آئی خان سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے۔ بارش سے کمزور گھروں، بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان کا خطرہ ہوسکتا ہے، ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کی صفائی اور عوام و سیاحوں کو بروقت آگاہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.