Top Rated Posts ....
Search

Decision to crack down on unnecessary use of one-dish and loudspeakers across Punjab

Posted By: Akram on 06-12-2025 | 11:58:08Category: Political Videos, News


پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش پابندی کی خلاف ورزی اور لائوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شادیوں اور دیگر تقریبات میں بلند آواز میوزک چلانے پر سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوالی نائٹس اور کسی بھی تقریب میں لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔حکام کے مطابق اب فارم ہائوسز اور گرائونڈز میں بھی شادی ہالز کی طرح لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے اقدامات کیے جائیں گے، اسی طرح فارم ہائوسز اور اوپن ایریاز میں ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد بھی لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔مزید برآں، شادی ہالز کے مقررہ اوقات کار کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ ون ڈش یا لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری افسران کو ایسی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومتی اقدامات کا مقصد صوبے میں شور کی آلودگی اور فضول خرچی کے خاتمے کے ساتھ شادی تقریبات میں نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.