Top Rated Posts ....
Search

Israeli President Rejects Trump's Request for Pardon for Netanyahu

Posted By: Amjad on 07-12-2025 | 11:15:46Category: Political Videos, News


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست اسرائیلی صدر نے مسترد کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر 5 سال سے بدعنوانی کا مقدمہ چل رہا ہے۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کی دوستی اور ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں، اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اس کے قانونی نظام کا مکمل احترام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی طور پر ایک غیر معمولی درخواست ہے، اسرائیلی عوام کی بھلائی میری پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے خط میں نیتن یاہو پر بدعنوانی کے الزامات کو سیاسی اور غیرمنصفانہ قرار دیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.