Major development projects in Lala Musa—historic initiatives in the sewerage, electricity and health sectors
Posted By: Khan on 07-12-2025 | 11:16:17Category: Political Videos, Newsلاہور (نمائندہ نوائے وقت) جاوید اقبال بٹ صاحب کی نصیر احمد سدھو، پاک فضائیہ کے ائیر مارشل ظہیر الدین بابر کے بڑے بھائی سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے دوران لالہ موسی کے حالات پر بات چیت ہوئی ۔لالہ موسیٰ میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن میں سیوریج سسٹم کی مکمل بحالی، نئی ٹرانسفارمر تنصیب، پولز کی تبدیلی، اور مختلف یونین کونسلز میں بجلی کے مسائل کا تفصیلی سروے شامل ہے، جبکہ سیوریج کا نیا نظام نیسپاک کی نگرانی میں اس لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے تاکہ سرکاری فنڈز کا ایک روپیہ بھی ضائع نہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن بھی جاری ہے جس میں کارڈیک یونٹ، اینجیوگرافی، اینجیو پلاسٹی، سی ٹی اسکین، ڈائیلیسس اور ایمرجنسی کی بہتری جیسے اہم منصوبے شامل ہیں، تاکہ مقامی آبادی—خصوصاً بیرون ملک مقیم افراد کے اہلِ خانہ—کو علاج کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ ڈنگے اور منگووال کے لیے بھی بڑے ترقیاتی پیکجز تیار کیے جا رہے ہیں جبکہ واسا طرز کی مشینری کی فراہمی پر بھی غور ہے تاکہ سیوریج کے مسائل فوری حل کیے جا سکیں۔ اس دوران ممبر قومی اسمبلی حلقہ 65 نصیر احمد سدھو کی جاوید اقبال بٹ (صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ) سے اہم ملاقات ہوئی جس میں سجاد احمد بٹ، نعیم بٹ اور سابق ٹکٹ ہولڈر سیف الرحمان بھٹی بھی شامل تھے؛ نصیر احمد سدھو نے جاوید اقبال بٹ کو لالہ موسیٰ کا فخر قرار دیتے ہوئے ان کی میاں نواز شریف برادران سے وابستگی اور مسلم لیگ ن سے دیرینہ رشتے کو سراہا، اور کہا کہ ان کا مدینہ منورہ میں صدر ہونا شہر کے لیے اعزاز ہے۔













