Top Rated Posts ....
Search

Gaza talks have entered a critical phase, says Qatari PM

Posted By: Amjad on 07-12-2025 | 11:16:49Category: Political Videos, News


قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ غزہ مذاکرات نازک مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطری وزیراعظم اور وزیر امور خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر غزہ جنگ پر اہم بیان دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں اسرائیل کے انخلا تک امن عمل مکمل نہیں ہوگا۔ قطری وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں استحکام کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے عالمی برادری سے اس معاملے کی طرف فوری توجہ کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثنا شمالی غزہ میں بیت لہیہ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل کی جانب سے توپ خانے سے حملے میں جنوبی خان یونس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس سے قبل انروا چیف فلپ لازارینی بھی کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل غزہ شہرمیں بڑے پیمانے پر قتل عام کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر میں موجود فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انروا چیف فلپ لازارینی نے اسرائیلی اعلان کوخطرناک اشارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ غزہ سٹی سے نہیں نکل سکتے انھیں نشانہ بنایا جائیگا۔ رپورٹس کے مطابق غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں 2 لاکھ 50 ہزار فلسطینی پھنسے ہوئے ہیں، فلسطینی شہریوں کو دہشت گرد قرار دینا بڑے پیمانے پر قتل عام کی تیاری ہے

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.