Top Rated Posts ....
Search

Legal pressure on Adil Raja tightens, British court issues major decision

Posted By: Amjad on 09-12-2025 | 12:10:55Category: Political Videos, News


پاکستان سے فرار ہوکر برطانیہ میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے یوٹیوبر عادل راجہ کو لندن ہائی کورٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جج رچرڈ سپئیرمین نے حکمنامہ جاری کردیا جس میں عادل راجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے جھوٹے دعوؤں پر تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عام معافی نامہ شائع کریں اور اسے 28 دن تک ڈیلیٹ نہ کریں۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق عادل راجہ کو 50،000 پاؤنڈ یعنی ایک کڑور ستاسی لاکھ ہرجانے کی رقم اور 260,000 یورو یعنی 9 کروڑ 71 لاکھ روپے جرمانے کی رقم 22 دسمبر تک جمع کروانی ہے۔ عدالت نے عادل راجہ کو مستقبل میں تخریبی حرکات سے دور رہنے کی بھی سخت تنبیہ کی اور تخریبی اور بے بنیاد جھوٹے مواد کی وجہ سے اُن سے دفاع کا حق بھی واپس لے لیا۔ یو ٹیوبر کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود اسکی بریت کیلئے کوئی راستہ نہ نکل سکا۔ واضح رہے کہ عادل راجہ اور اس کے پیروکاروں کو لندن کی عدالتوں اور نظام انصاف پر بڑا یقین تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.