Top Rated Posts ....
Search

Christmas ceremony held to pay tribute to martyrs of Christian community from Balochistan

Posted By: Khan on 14-12-2025 | 07:47:15Category: Political Videos, News


بلوچستان سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے مسیحی شہداء کے لیے تقریب میں شرکت کی۔ملک و قوم کیلئے جانیں قربان کرنے والے مسیحی شہداء کو مہمانانِ خصوصی نے بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سراہا، مسیحی برادری کے اراکین سے ملاقات اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے کرسمس تقریب میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔اس موقع پر پاسٹر آصف جان نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں قومی یکجہتی کی مضبوط بنیاد ہیں۔اس تقریب نے شہداء کی عظیم خدمات کو یاد کرنے کا بہترین موقع قرار دیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.