A horrific collision between two motorcycles on Headblocky Road, a suburb of Pattoki.
Posted By: Khan sss on 14-12-2025 | 07:47:57Category: Political Videos, Newsپتوکی کے نواحی علاقے ہیڈبلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔حادثے میں 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کر لیے ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

What Is the Biggest Obstacle to Ending the Iran War?
Gwadar Terror Bid Foiled - PPP Balochistan MPA Salutes Bravery of Security Forces
Petrol Price Update in Pakistan
Girl Dies After Alleged Wrong Injection in Rawalpindi’s Morgah
Child pornography - Their father was also involved in the creation of videos of the children, NCCIA
Laboratory Established to Diagnose Animal Diseases












