Top Rated Posts ....
Search

Heavy fog in Punjab, various motorways closed for traffic

Posted By: Jabba on 14-12-2025 | 07:48:44Category: Political Videos, News


پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ کم ہونے کے سبب یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند ہے جبکہ موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم گیارہ اور موٹروے ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر تک بند ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر بھی کئی علاقوں میں دھند کی صورتحال برقرار ہے جن میں مانگا منڈی، پھول نگر، جمبر، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، اقبال نگر اور میاں چنوں شامل ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم بہتر ہونے تک محتاط رہیں۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور دھند میں کمی کے بعد موٹرویز کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.