Top Rated Posts ....
Search

Pak Navy successfully conducts live weapon fire test on extremely fast and maneuverable aerial targets

Posted By: Akram on 15-12-2025 | 12:54:36Category: Political Videos, News


پاک بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرۂ عرب میں لائیو ویپن فائر کا کامیاب تجربہ کیا گیا، جس میں پاک نیوی کے ایک جنگی جہاز نے میزائل فائرنگ کے ذریعے تیز رفتار اور چالباز فضائی اہداف کو درست نشانہ بنایا۔ اس کامیاب فائرنگ نے پاکستان نیوی کی جنگی تیاری، آپریشنل مہارت اور دفاعی صلاحیتوں کی واضح توثیق کر دی ہے۔ ئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ سمندر میں جہاز پر موجود رہے اور لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے مشق کے کامیاب انعقاد پر افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس موقع پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشقیں کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ پاک بحریہ نے اس موقع پر ملک کی سمندری سرحدوں کے دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا اور واضح کیا کہ پاک نیوی ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.