Top Rated Posts ....
Search

Security beefed up at Ashes Test after Sydney shooting

Posted By: ashes on 15-12-2025 | 12:58:58Category: Political Videos, News


آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکام نے ایڈیلیڈ اوول کے باہر اضافی سکیورٹی کی تصدیق کی ہے۔اس حوالے سے ساؤتھ آسٹریلیا پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز نے کہا کہ سکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جا رہا ہے۔رسپانس سیکشن میں پولیس افسرز اعلیٰ تربیت یافتہ ہوتے ہیں اور اضافی اسلحہ ہوتا ہے۔ پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ رسپانس سیکشن چند برس قبل قائم کیا گیا جو پبلک مقامات پر فرائض انجام دیتا ہے۔رسپانس سیکشن کو اسٹیڈیم کے اطراف تعینات کیا جائے گا وہ فینز کی حفاظت کریں گے۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول شروع ہو گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.