Mistreatment of Muslim woman in India, Bihar Chief Minister removes Muslim woman's veil during ceremony
Posted By: Akram on 16-12-2025 | 11:07:47Category: Political Videos, Newsبھارت میں مسلمانوں سے جاری ناروا سلوک کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔بہار کے وزیرِ اعلی نتیش کمار نے ڈاکٹروں کو اپائنٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب میں ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا۔مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا حالیہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیش آیا جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے اتحادی بہار کے وزیرِ اعلی نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت آیوش کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کو ملازمت کا تقرر نامہ دینے کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں وزیرِ اعلی بہار آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامہ دے رہے تھے۔اس دوران جب ایک مسلمان خاتون نصرت پروین کی باری آئی جنہوں نے چہرے پر نقاب ڈال رکھا تھا اور مکمل برقعے میں ملبوس تھیں، خاتون کو تقرر نامہ حوالے کرتے ہوئے نتیش کمار نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ کیا ہے اور ان کا نقاب کھینچ دیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ موجود نائب وزیرِ اعلی سمراٹ چوہدری نے انہیں روکنے کی کوشش بھی کی۔مسلمان خاتون سے ہتک آمیز سلوک پر نتیش کمار کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور بھارت کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












