Heavy rains in various parts of the UK, Met Office issues amber warning
Posted By: Khan on 17-12-2025 | 10:54:26Category: Political Videos, NewsHeavy rains in various parts of the UK, Met Office issues amber warning
برطانیہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کیلئے محکمہ موسمیات کی طرف سے امبر وارننگ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنیکی ہدایات جاری کر دیں۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید بارش سے سفری مشکلات پیش آ سکتی ہیں، ریل آپریٹرز نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو سفر نہ کرنیکی تنبیہ کی ہے بارش سے ساتھ ویلز سب سے زیادہ متاثر ہونیکی توقع کی جا رہی ہے۔ جبکہ سو ملی میٹر تک بارش ہونیکی توقع کی جا رہی ہے،جنوب مغربی اور شمال مغربی انگلینڈ، شمال مشرق کے علاقوں اور ساتھ اور ویسٹ ویلز کے بعض مقامات پر بارش کے لیے ییلو وارننگ بھی فعال ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے 150 اور ماحولیاتی ایجنسی کی طرف سے 7وارننگز سمیت انگلینڈ کیلئے 78الرٹس جاری کیے جا چکے ہیں مغربی حصوں میں بارش کے اثرات زیادہ محسوس ہونگے کیونکہ یہاں سیلابی صورتحال کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔نیچرل ریسورسز ویلز سکاٹش انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی اور میٹ آفس کی طرف سے بھی متعدد علاقوں میں سیلاب کی وارننگز جاری کی ہے ٹرین اور بس سروسز کیساتھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












