Top Rated Posts ....
Search

Rains predicted in the western and upper parts of the country, including Punjab, from December 20

Posted By: Khan on 18-12-2025 | 12:12:34Category: Political Videos, News


پنجاب سمیت ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 20 دسمبر سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 20 سے 22 دسمبر تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 20 اور 21 دسمبر کے دوران پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 20 سے 21 دسمبر کے دوران لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے، بارشوں کے باعث دھند و سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہوگی۔ دوسری جانب مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور پھسلن کا اندیشہ بھی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.