Top Rated Posts ....
Search

Winter vacation schedule released for public and private educational institutions in Punjab and Khyber Pakhtunkhwa

Posted By: Jabba on 18-12-2025 | 12:13:07Category: Political Videos, News


صوبہ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا نے بتایا کہ صوبے کے سمر زون کے تعلیمی اداروں میں یکم تا 15 جنوری چھٹیاں ہوں گی، جبکہ ونٹر زون کے تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے۔ صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 23 دسمبر 2025ء سے ہو گا اور چھٹیاں 11 جنوری 2026ء تک جاری رہیں گی، پنجاب میں سرکاری و نجی سکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔ دوسری جانب بلوچستان کی وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کیلئے سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے، یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا۔ اسی طرح سندھ بھر میں بھی موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.