Top Rated Posts ....
Search

First snowfall of winter in Tabuk city

Posted By: Akram on 18-12-2025 | 12:13:54Category: Political Videos, News


سعودی عرب کے شمال مغربی صوبے تبوک میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی صوبہ تبوک کی پہاڑی جبل لوز اور قریبی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید برف باری کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز ریاض کے شمال اور القصیم کے چند علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔سعودی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ رات کے اوقات میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں میں بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.