Top Rated Posts ....
Search

Ashes series - Australia all out for 371 on second day of third Test

Posted By: Khan on 18-12-2025 | 12:14:44Category: Political Videos, News


ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں کھیل کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم 371 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔الیکس کیری 106 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خواجہ نے 82 اور جوش انگلس نے 32 رنز بنائے، کپتان پیٹ کمنز نے 13 اور ٹریوس ہیڈ نے 10 رنز بنائے، انگلینڈ کی طرف جوفرا آرچر نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔تیسرے ٹیسٹ کے آغاز سے پہلے سڈنی حملے میں فائرنگ سے ہلاک افراد کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں آئے۔ ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سڈنی میں فائرنگ واقعے کے متاثرین کی یاد میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، اس موقع پر ایڈیلیڈ سٹیڈیم میں موجود ہزاروں کرکٹ شائقین نے بھی متاثرین کو یاد کیا۔ تقریب میں آسٹریلیا کے معروف گلوکار جان ولیمسن نے معروف گانا گا کر حاضرین کے حوصلے بڑھائے اور متاثرین کو یاد کیا۔ سٹیڈیم میں پرچم سرنگوں رہے جبکہ میچ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.