British magazine calls Field Marshal Asim Munir an expert in multilateral foreign policy
Posted By: saavds on 23-12-2025 | 12:33:58Category: Political Videos, Newsبرطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم منیر بدلتے عالمی نظام میں سب سے مؤثر اسٹریٹجک رہنما بن کر ابھرے ہیں جب کہ بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کے لیے نیا مگر مشکل دور کھول دیا ہے۔ فنانشل ٹائمز نے کہا کہ مڈل پاورز کے لیے یہ پیش رفت خاصی پیچیدہ ثابت ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز (multi-aligners) میں شامل ہیں، ٹرمپ کے غیر رسمی انداز کے ساتھ سب سے بہتر ہم آہنگ ہونے کا اعزاز پاکستان کے عسکری سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے۔ فنانشل ٹائمز نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے لیے ایک کامیاب کثیر الجہتی اسٹریٹجسٹ کی واضح مثال ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر مڈل پاورز کے لیے ایک کامیاب کثیر جہتی حکمتِ عملی کی واضح مثال ہیں، جریدے نے مڈل پاورز سفارتکاری کی بھی کامیاب مثال قرار دیا۔ فنانشل ٹائمز نے کہا کہ پاکستان کی قیادت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے درمیان بیک وقت روابط میں متحرک رہی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تیزی سے بدلتی عالمی سیاست میں پاکستان کے لیے نئے سفارتی مواقع پیدا کیے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی سفارتکاری کو بدلتے عالمی ماحول میں مؤثر انداز میں آگے بڑھایا، ٹرمپ کے ساتھ بر وقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ مؤثر ثابت ہوا، پاکستان کی اس سفارتی کامیابی نے بھارت کو مایوس کیا۔ فنانشل ٹائمز نے کہا کہ بھارت کے لیے درمیانی طاقت کا کھیل توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا، ہندوستان بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نا ہو سکا، اس سفارتی ناکامی کے باعث ہندوستان کو مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












