Top Rated Posts ....
Search

Pakistan's economy is now moving towards export-based growth rather than debt, says Finance Minister

Posted By: Jabba on 24-12-2025 | 12:16:32Category: Political Videos, News


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے پاکستانی معیشت اب قرضوں کے بجائے برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب گامزن ہے۔پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔امریکی اخباریو ایس ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا معاشی اصلاحات سے ملکی اور عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔معیشت اب قرضوں کے بجائے برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب گامزن ہے۔مہنگائی 38 فیصدسےکم ہوکرسنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر بھی ساڑھے چودہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔انہوں نے کہا پرائمری بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اہم سنگ میل ہے۔ شرح مبادلہ میں استحکام سےسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، دو اعشاریہ سات فیصد معاشی نمو مثبت مگرناکافی ہے، ٹیکس، توانائی اورسرکاری اداروں میں اصلاحات جاری ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات چار ارب ڈالرسےتجاوز کر گئی ہے۔پانچ سال میں دگنا ہونےکا امکان ہے، نجکاری اور ٹیرف اصلاحات سےعالمی مسابقت میں اضافہ ہوگا، عالمی بینک کےمطابق پاکستان میں ایسٹ ایشیا مومنٹ کا امکان ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ خواتین کی تعلیم اورلیبرفورس میں شمولیت ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلی کےحوالے سے بڑے چیلنجز کےحوالے سےعالمی تعاون ضروری ہے، زراعت،معدنیات اور ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کےمواقع ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیےتیار ہے، بحران سےنکل کرمواقع کی معیشت کی جانب سفر شروع ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.