Top Rated Posts ....
Search

Pennsylvania nursing home explosion leaves 2 dead, several missing

Posted By: dada on 24-12-2025 | 12:18:02Category: Political Videos, News


امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی،2افراد ہلاک اور متعدد لاپتنہ ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکے کے باعث نرسنگ ہوم کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ حکام نے واقعے میں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ گورنر پنسلوینیا نے بتایا کہ واقعے کے بعد مقامی ریسکیو اداروں، عملے اور شہریوں نے فوری طور پر بزرگ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ دھماکے کے فوراً بعد حفاظتی اقدامات کے تحت نرسنگ ہوم کو گیس اور بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی تاکہ ریسکیو اہلکاروں اور قریبی رہائشیوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ حکام نے ابتدائی تحقیقات میں گیس لیکیج کو دھماکے کی وجہ قرار دیا تاہم واقعے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.