The 18th death anniversary of former Prime Minister Benazir Bhutto Shaheed is being observed today with great devotion, respect and enthusiasm.
Posted By: Khan on 28-12-2025 | 11:23:09Category: Political Videos, Newsپاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی آج بروز ہفتہ 27 دسمبر انتہائی عقیدت و احترام اور جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں خصوصی تقریبات اور دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر آج گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جلسہ عام سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے۔ جلسہ عام میں شرکت کے لیے ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنان، عہدیداران اور جیالے قافلوں کی صورت میں گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے 18ویں یوم شہادت کے موقع پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دخترِ مشرق کی عظیم قربانی خون سے لکھا عہد ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہیں پاکستان کے عوام نے دوبارہ منتخب کیا۔ انتخابات میں ان کی بار بار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پرامن سیاست اور جمہوریت پر پورا یقین رکھتی تھیں۔ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت، آئین عوامی بالادستی اور خواتین کے حقوق کیلئے لازوال جدوجہد کی۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ شہید بی بی نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل، عدلیہ کی آزادی، انتخابی اصلاحات اور خواتین کے سیاسی، سماجی و معاشی استحکام کیلئے تاریخی اقدامات کئے جن کی بدولت انہیں جدید دنیا کی عظیم لیڈروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ بی بی آصفہ نے شہدائے جمہوریت کے مزارات پر عوامی خوشحالی اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

BCB alters BPL 2025-26 schedule, moves matches away from Chattogram
Big drop in gold price on the last day of 2025
Begum Khaleda Zia laid to rest with national honours, attended by thousands
25 quirky and nerdy cricket stats from 2025
Noakhali Express assistant coach Niaz Khan under BCB probe
VHT - Sarfaraz slams 75-ball 157; Padikkal cracks third ton












