Top Rated Posts ....
Search

New history created in Pakistan Stock Market

Posted By: stader on 30-12-2025 | 11:19:35Category: Political Videos, News


پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی، جہاں پہلی بار ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی بازار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ ایک لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا، جس کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا یہ سلسلہ مزید مضبوط ہو گیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.