Top Rated Posts ....
Search

Begum Khaleda Zia laid to rest with national honours, attended by thousands

Posted By: Amjad on 31-12-2025 | 14:49:07Category: Political Videos, News


بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور پہلی خاتون وزیرِ اعظم بیگم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ آج ڈھاکہ میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس، بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی نمائندگی کی، مالدیپ، بھوٹان، نیپال، سری لنکن حکام کا وفد بھی تعزیت کیلئے بنگلہ دیش میں موجود ہے۔ بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کو سابق صدر اور ان کے شوہر ضیاء الرحمان کے پہلو میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ بنگلہ دیش میں آج عام تعطیل ہے، خالدہ ضیاء کے انتقال پر تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔خالدہ ضیا جگر کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے ڈھاکا کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم گزشتہ روز وہ خالق حقیقی سے جا ملیں، وہ بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جبکہ انہیں مسلم دنیا میں بینظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ بیگم خالدہ ضیا 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک ملک کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.