A terrifying explosion at a popular tourist destination in Switzerland on New Year's Eve
Posted By: Jabba on 01-01-2026 | 11:57:34Category: Political Videos, Newsسوئٹزرلینڈ کے مشہور سیاحتی مقام کرانس مونٹانا میں نیو ائیر نائٹ کے دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ لگژری ریزورٹ کے ایک اِسکی بار میں پیش آیا، جہاں اس وقت جشن منانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ سوئس پولیس حکام نے ابتدائی طور پر دھماکے کی وجوہات اور ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا، تاہم بعد ازاں بتایا گیا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر ہوا۔ یہ واقعہ نیو ائیر نائٹ کے دوران سیاحتی مقام پر پیش آنے والا خطرناک حادثہ قرار دیا جا رہا ہے، اور پولیس تحقیقات میں مصروف ہے تاکہ دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

BCB alters BPL 2025-26 schedule, moves matches away from Chattogram
Begum Khaleda Zia laid to rest with national honours, attended by thousands
Big drop in gold price on the last day of 2025
25 quirky and nerdy cricket stats from 2025
Noakhali Express assistant coach Niaz Khan under BCB probe
VHT - Sarfaraz slams 75-ball 157; Padikkal cracks third ton












