4 robbers killed in a dangerous police encounter in Rawalpindi
Posted By: sadar on 03-01-2026 | 14:37:55Category: Political Videos, Newsراولپنڈی میں خطرناک پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں انتہائی خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت و اجرتی قاتل گینگ نے پولیس پر فائرنگ کی۔ہلاک ملزمان سے کچھ دیر قبل شہری سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی گاڑی و اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ڈکیت گینگ کے زیر استعمال گاڑی بھی اسلام آباد سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی۔ ملزمان نے صدر بیرونی کے علاقہ میں فیملی کے ساتھ جاتے تاجر کو بھی قتل کیا تھا۔ہلاک ڈاکو و اجرتی قاتل راولپنڈی، پشاور اور اسلام آباد میں قتل، ڈکیتی اور کار سنیچنگ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ، ملوث و مطلوب تھے۔ صدر بیرونی پولیس نے کار سنیچنگ کی اطلاع پر مشکوک گاڑیوں کو روکا تو خطرناک ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ڈاکوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی جارہی ہے۔سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












