Top Rated Posts ....
Search

4 policemen martyred in terrorism, firing incidents in Bannu and Lakki Marwat

Posted By: Jabba on 04-01-2026 | 10:39:48Category: Political Videos, News


بنوں اور لکی مروت میں دہشتگردی کے واقعات ،نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں دہشتگردوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی،حملے میں ٹریفک انچارج جلال خان، سپاہی عزیزاللہ اور سپاہی عبداللہ شہید ہوگئے۔اہلکار بنوں، لکی روڈ پر معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ حملہ آوروں نے اچانک حملہ کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقامی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بنوں کے تھانہ منڈان کی حدود میں علاقے کفشی خیل میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکار رشید خان کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اورکہا پولیس شہدا ہمارے محسن ہیں اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے تین پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.