Top Rated Posts ....
Search

Data on water status in rivers and reservoirs released

Posted By: faras on 05-01-2026 | 09:59:35Category: Political Videos, News


تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 17 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 9 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل آمد 14 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 400 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد 5 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 800 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 20 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک، چشمہ آمد 13 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 11 ہزار کیوسک اور اخراج 11 ہزار کیوسک،گدو آمد 13 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 500 کیوسک، سکھر آمد 8 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، کوٹری آمد ایک ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 500 کیوسک، تریموں آمد 11 ہزار کیوسک اور اخراج 3 ہزار 800 کیوسک، پنجند آمد 9 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1490.82 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.693 ملین ایکڑفٹ ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1200.05فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.253 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 640.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.038 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.