A ceremony in Lahore to distribute royalty checks to music artists and creators organized by EMI Pakistan
Posted By: Khan on 05-01-2026 | 10:00:18Category: Political Videos, News(لاہور)صفِ اول کی میوزک کمپنی "ای ایم آئی پاکستان" کے زیرِ اہتمام موسیقی سے وابستہ فنکاروں اور تخلیق کاروں میں رائیلٹی چیکس تقسیم کرنے کی ایک پروقار اور باوقار تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد اُن عظیم فنکاروں اور موسیقاروں کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا جنہوں نے پاکستان کی موسیقی کو شناخت بخشی اور اس کے فروغ میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سینیئر ٹی وی پروڈیوسر محسن جعفر تھے جبکہ شہنشاہِ غزل استاد غلام علی نے خصوصی شرکت کر کے تقریب کی وقعت میں اضافہ کیا۔ اس موقع پر موسیقی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں جن میں ایم ارشد، استاد طافو، شازیہ منظور، میگھا، میکال حسن، نشو بیگم، عارفہ صدیقی، تعبیر علی، رومیسہ طارق اور دیگر شامل تھے۔
تقریب کے دوران ای ایم آئی پاکستان کی جانب سے ماضی اور حال کے عظیم فنکاروں، موسیقاروں اور نغمہ نگاروں کو رائیلٹی چیکس تقسیم کیے گئے۔ جن شخصیات کے لیے چیکس پیش کیے گئے اُن میں استاد فرخ علی خان، حاجی مقبول فرید صابری، موسیقار ایم اشرف، نامور نغمہ نگار خواجہ پرویز، موسیقار خلیل احمد، موسیقار ماسٹر عبداللہ، شاعر جمیل الدین عالی، شاعر فیاض ہاشمی اور سیتار نواز استاد طافو خان شامل تھے۔ شرکاء نے اس اقدام کو فنکاروں کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک مثبت اور خوش آئند قدم قرار دیا۔
تقریب میں موسیقی کی محفل بھی سجائی گئی جہاں قنبر علی، شازیہ منظور، تنویر آفریدی اور علی شاہ جعفری نے اپنی خوبصورت آواز اور دلکش انداز میں پرفارمنس پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ حاضرین نے فنکاروں کی پرفارمنس کو بھرپور داد دی اور دیر تک تالیاں بجاتے رہے۔
تقریب کا اہتمام ای ایم آئی پاکستان کے نمائندے تنویر آفریدی نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ای ایم آئی پاکستان ہمیشہ سے فنکاروں کے حقوق کی محافظ رہی ہے اور مستقبل میں بھی موسیقی سے وابستہ افراد کو ان کا جائز حق یعنی رائیلٹی فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک موسیقی زندہ ہے، ای ایم آئی اس سے جڑے فنکاروں کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔
تنویر آفریدی نے ای ایم آئی پاکستان کے اونرز عمید ریاض، نوید ریاض، عتید ریاض اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیشان چوہدری کو موسیقی کے فروغ اور فنکار دوست پالیسیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں ای ایم آئی پاکستان نے ایک مرتبہ پھر فنکاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔
تقریب کی نظامت کے فرائض معروف میزبان ڈاکٹر سہیل نے انجام دیے جنہوں نے اپنے منفرد اور باوقار انداز سے پروگرام کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ای ایم آئی پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے پاکستان میں موسیقی کی صنعت کو نئی توانائی ملے گی اور فنکاروں کو ان کا جائز حق بروقت ملتا رہے گا۔

India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












