Top Rated Posts ....
Search

The unique style of young artists from Gadani, a coastal city of Hub, created a sketch of the provincial minister and his team on the sand of the beach.

Posted By: saagar on 07-01-2026 | 10:55:07Category: Political Videos, News


حب(نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے صنعتی شہر ڈسٹرکٹ حب کے ساحلی علاقہ گڈانی راشدی آرٹسٹ گڈانی کے نوجوان فنکاروں نے علاقے کے باصلاحیت نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی پر صوبائی وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری ان کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری اور پیپلز پارٹی گڈانی کے سینئر رہنما وڈیرہ جمیل موسیٰ ڈگارزئی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک انوکھا انداز اپنایا راشدی گروپ کے نوجوان آرٹسٹوں نے حب شہر کے ساحل سمندر گڈانی کے خوبصورت ساحل پر ریت پر صوبائی وزیر میر علی حسن زہری ان کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری اور وڈیرہ جمیل موسیٰ ڈگارزئی کی اسکیچ بنا کر اظہارِ تشکر کیا جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا آرٹسٹوں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام علاقے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی میرٹ کی بالادستی اور اعتماد کی بحالی کی ایک زندہ مثال ہے جس پر ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں ان کا کہنا تھا کہ فن کے ذریعے شکریہ ادا کرنا ہمارا طریقہ ہے اور ہم چاہتے تھے کہ اس مثبت اقدام کو ایک یادگار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جائے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ میر علی حسن زہری کی قیادت میں حب شہر کے ساحلی علاقہ گڈانی کے نوجوانوں کے لیے امید کی نئی کرن روشن ہوئی ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نوجوانوں کو اسی طرح آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.