Top Rated Posts ....
Search

Russia launches major attack on Ukraine, uses Oryshnik ballistic missile

Posted By: Jabba on 10-01-2026 | 14:32:30Category: Political Videos, News


روس نے یوکرین میں مختلف مقامات پر حملہ کیا۔ جس میں متعدد ڈرونز اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ اورینشک بیلسٹک میزائل بھی استعمال کیے۔ یوکرینی حکام کے مطابق جمعرات کی شب دارالحکومت کیف میں کئی گھنٹوں تک زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، اس حملے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ یوکرین کی جانب سے مبینہ طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے کے جواب میں کیا گیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ماسکو نے اوریشنک میزائل کا استعمال کیا ہے۔ اس سے قبل نومبر 2024 میں اس میزائل کے ذریعے یوکرین کے وسطی شہر نیپرو کو نشانہ بنایا گیا تھا۔یوکرین کے صدر زیلنسکی اور دیگر حکام نے تصدیق کی کہ لویو میں کچھ تنصیبات کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.