Top Rated Posts ....
Search

Remittances from Pakistani workers increase, highest amount received from Saudi Arabia

Posted By: Khan on 10-01-2026 | 14:34:00Category: Political Videos, News


مختلف مکاتبِ فکر نے سعودی عرب میں مقیم 24 لاکھ پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تپتے صحراؤں میں شبانہ روز محنت کرنے والے محنت کش وطن سے محبت کا عملی ثبوت دے رہے ہیں۔ ان محنت کشوں کی بھیجی گئی ترسیلات زر نہ صرف پاکستانی معیشت کے استحکام کا باعث بن رہی ہیں بلکہ ان کا جذبہ، قربانی اور لگن قابلِ فخر ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025ء کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجیں، جو ماہانہ بنیاد پر13 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ ماہرین معیشت کے مطابق یہ اضافہ پاکستان کی اقتصادی بہتری اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کی علامت ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے سب سے زیادہ81 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ، متحدہ عرب امارات سے 72 کروڑ 60 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے56 کروڑ ڈالرامریکہ سے 30 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ایک ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے بھیجے گئے ڈالرز کی رقم آئی ایم ایف کی تین قسطوں سے بھی زیادہ ہے، جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد، حب الوطنی اور معیشت سے جڑے رہنے کا ثبوت ہے۔ ان طبقات نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات، تحفظ اور عزت دی جائے کیونکہ وہ درحقیقت پاکستان کے خاموش سفیر اور معیشت کے اہم ستون ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.