Top Rated Posts ....
Search

Jeddah - Deputy Prime Minister Muhammad Ishaq Dar inaugurated the modern building of the Pakistani Consulate.

Posted By: Akram on 11-01-2026 | 16:20:48Category: Political Videos, News


پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی نئی اور جدید عمارت کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں سفیر پاکستان احمد فاروق، قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات اور مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان ،مسعود پوری، ،نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرچم کشائی، ربن کاٹنے کی رسم اور شجرکاری کی گئی، جب کہ نئی عمارت کی سہولیات پر مشتمل ویڈیو پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت، بھائی چارے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ سعودی عرب کو پاکستان اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی ایک مثالی رشتہ ہے۔ سفیر پاکستان احمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور یہ نئی عمارت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے کہا کہ یہ نئی عمارت دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے اور سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم 18 لاکھ پاکستانیوں کو بہتر، مؤثر اور بروقت خدمات فراہم کرے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.