Top Rated Posts ....
Search

Malaysia and Indonesia block AI 'Grok'.

Posted By: Jabba on 13-01-2026 | 14:24:37Category: Political Videos, News


ملائیشیا اور انڈونیشیا نے بغیر اجازت خواتین اور بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر بنانے والے ایلون مسک کے اے آئی پلیٹ فارم 'Grok' چیٹ بوٹ کو بلاک کردیا۔ برطانیہ میں میڈیا واچ ڈاگ ادارے 'آف کام' نے بھی خواتین اور بچوں کی جنسی تصاویر بنانے کے معاملے پر 'گروک' کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کردیں۔ آف کام نے ایکس سے باضابطہ دریافت کیا ہے کہ اس نے برطانوی صارفین کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے؟ برطانوی وزرا کی بڑی تعداد کہہ چکی ہے کہ اگر آف کام نے ایکس پر پابندی کی سفارش کی تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔ اس سے قبل برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر Grok کے استعمال کو قابلِ نفرت اور شرمناک قرار دے چکے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.