US orders its citizens to leave Iran immediately
Posted By: Khan on 13-01-2026 | 14:25:08Category: Political Videos, Newsامریکا کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کا حکم، زرائع کے مطابق ایران میں امریکا کے ورچوئل سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاج شدت اختیار کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت تشدد میں بدل سکتے ہیں۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود امریکی شہری حکومت کی مدد کا انتظار نہ کریں اور فوری طور پر ایران چھوڑ دیں۔ سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ممکن ہو تو زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکیہ کے ذریعے ایران چھوڑ دیں اور ایسے انتظامات کریں جن میں امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ ہو۔ جو افراد ایران چھوڑنا نہیں چاہتے وہ کسی محفوظ جگہ پر گھر کے اندر رہیں۔ امریکی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہرے دن بدن بڑھ رہے ہیں اور وہ پرتشدد ہو سکتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، اوربہت سے زخمی ہوئے ہیں، روڈ بلاکس، پبلک ٹرانسپورٹ بند اور انٹرنیٹ کی بندش سے روز مرہ کی زندگی میں خلل پڑا ہے۔ امریکی شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اُن علاقوں کا سفر نہ کریں جہاں احتجاج ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ جاری بحران کی وجہ سے بہت سی ایئر لائنز نے کم از کم 16 جنوری تک ایران کے لیے پروازوں کو منسوخ یا معطل کر دیا ہے۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












