Top Rated Posts ....
Search

22 killed as crane collapses on passenger train in Thailand

Posted By: Jabba on 14-01-2026 | 12:18:43Category: Political Videos, News


تھائی لینڈ میں ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں ایک ہیوی کرین اچانک پاس سے گزرنے والی ٹرین پرگرگئی۔ جس کے باعث ٹرین پٹڑی سے اترگئی۔ حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔ حکام کےمطابق ملبےمیں پھنسے ہوئے متعدد افراد کو نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے موقع پر موجود رہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.